اشتہار

پاکستان ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ازحد ضروری ہے! وہاب ریاض

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ازحد ضروری ہے۔

میڈیا سے حالیہ بات چیت کے دوران سابق فاسٹ بولر نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے اوپنرز میں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔ ٹیم کےلیے بیک اپ تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ جب تک پلیئر کو کھلائیں گے نہیں تو بیک اپ کیسے تیار ہوگا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی۔

- Advertisement -

چیف سلیکٹر نے کہا کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت سی چیزیں ٹرائی کرنی ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ پلیئرز انٹرنیشنل پریشر کس طرح برداشت کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پلیئرز کو کس پوزیشن پر کھیلنا ہے؟ اس حوالے سے ان سے بات کر رہے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ مستقبل میں اوپنرز میں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔

ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دونوں کا مائنڈ سیٹ معلوم رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ کسی بھی سیریز میں ٹیم کو کھلانا کپتان اور مینجمنٹ کا ہی کام ہوتا ہے۔

وہاب ریاض زور دیتے ہوئے کہ بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی بات کبھی نہیں کی۔ دنوں پلیئز کے ارد گرد کھیلنے والے پلیئرز کیسا پرفارفم کرسکتے ہیں اس کا جائزہ لینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں