اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس کن کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے نام بتادیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جارہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کی جانب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز کمنٹری کے دوران وقار یونس سے پوچھا گیا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے کن کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کریں گے۔

- Advertisement -

وقار یونس نے اپنی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف کو شامل کیا ہے۔

سابق کوچ نے کہا کہ بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کو اوپنرز میں شامل کیا جبکہ یہ بھی کہا کہ محمد رضوان اور اعظم دو وکٹ کیپرز کو ورلڈ کپ میں جانا چاہیے، عثمان خان کو بھی اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے۔

وقار یونس نے فاسٹ بولرز سے متعلق کہا کہ اگر یہ فٹ ہوئے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر سمیت نسیم شاہ اور حارث رؤف کو چانا چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘شاداب خان یقینی طور پر خود بخود ٹیم میں آجاتے ہیں، عماد وسیم اور ابرار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے، اس کے علاوہ  اسامہ میر، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہوگی’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں