تازہ ترین

روس سے جنگ، امریکا یوکرین کو اب کیا فراہم کرے گا؟

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں اب امریکا نے روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کی مزید مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کیلیے یوکرین کو جدید ترین پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین تنازع میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو روس کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ترین فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کے ساتھ یوکرینی افواج کو ان کے استعمال کے لیے تکنیکی تربیت جرمنی میں مہیا کی جائے گی۔

اس حوالے سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی عہدے داروں نے عالمی میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کے بارے میں کل تک کسی فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان گزشتہ چند روز سے واشنگٹن میں مذاکرات جاری ہیں جس میں فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کو حتمی شکل دیدی گئی۔

دوسری جانب روسی حکام پہلے ہی امریکا اور مغربی ممالک کو خبردار کر چکے ہیں کہ کسی ملک نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کیا تو روس اسے اپنے خلاف جارحیت تصور کرے گا۔

Comments

- Advertisement -