تازہ ترین

’ان سے نفرت کرنا بھی مشکل ہے‘

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ وشما فاطمہ نے ہانیہ عامر کے لیے پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے پوسٹ میں ہانیہ عامر عامر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مناظر کے دوران اس خوبصورت روح سے نفرت کا بہانہ کرنا بھی مشکل ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہانیہ کے پاس یہ حیرت انگیز توانائی ہے کہ جب وہ آس پاس ہوتی ہے تو آپ کبھی مایوس نہیں ہوسکتے۔‘

وشما نے لکھا کہ ’امید ہے کہ آپ کو آج کی قسط پسند آئی ہوگی۔‘

واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وشما فاطمہ اریب (زاویار نعمان) کی منگیتر کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ گزشتہ قسط میں انہوں نے ماہی کی تذلیل کی تھی۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -