اشتہار

’کیسے پیتے ہیں اس کو؟‘ انوشکا شرما کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کو نئی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ کے سیٹ پر ہیلمٹ میں پانی پینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نئی فلم میں ’چکدا ایکسپریس‘ میں سابق بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار نبھائیں گی، فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم فلم کی ریلیز کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

فلم چکدا ایکسپریس سابق بھارتی ویمن کرکٹر جھولن گوسوامی کی بائیو پک ہے جو بھارتی ٹیم کی کپتان بھی رہ چکی ہیں اور ملک میں کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند افراد کیلئے رول ماڈل کا درجہ بھی رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

تاہم فلم کے سیٹ سے انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹ کٹ اور ہیلمٹ پہنی ہوئی ہیں اور انہیں ہیلمٹ میں پانی پینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما ہیلمٹ ہٹائے بغیر پانی پینے کی کوشش کررہی ہیں اور پوچھ رہی ہیں کہ ’کیسے پیتے ہیں اس کو۔‘

ایک صارف نے انوشکا شرما کو مشورہ دیا کہ ’اسٹرا سے پانی پی لیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی سے سیکھیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں