اشتہار

فضائی میزبان کی 30 سال بعد پسندیدہ ٹیچر سے دوران پرواز ملاقات، جذباتی ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

فضائی میزبان کی دوران پرواز 30 سال بعد اپنے پسندیدہ ٹیچر سے غیر متوقع طور پر ملاقات ہوگئی اس موقع پر فلائیٹ اٹینڈینٹ کی خوشی دیدنی تھی۔

استاد کو بچے کا روحانی والدین کہا جاتا ہے کیونکہ وہ بچے کی اچھی تربیت کرکے اسے آنے والے وقت میں معاشرے کا اچھا شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک ہونہار طالبعلم اور استاد کا رابطہ صرف تعلیمی ادارے کی چار دیواری تک محدود نہیں ہوتا بلکہ ایک اچھے استاد اور طالبعلم کے درمیان ایسا اٹوٹ انگ والا رشتہ قائم ہو جاتا ہے جس کو گردش دوراں بھی ختم نہیں کر پاتا۔

ایسا ہی ایک انہونا واقعہ ایک پرواز کے دوران ہوا جہاں فضائی میزبان کی اچانک اپنی پسندیدہ اور شفیق استاد سے 30 برس بعد اچانک ملاقات ہوگئی، اس موقع پر فلائنٹ اٹینڈنٹ کے چہرے پر حیرانگی کے ستھ اس کی خوشی بھی دیدنی تھی جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

لوری نامی فضائی میزبان نے جب دوران پرواز اپنی پسدندہ ٹیچر کو جہاز میں بیٹھے دیکھا تو اس کے چہرے پر وہ مسکراہٹ بکھر گئی جو کسی بچے کو اس کا پسندیدہ کھلونا ملنے پر آجاتی ہے۔

لوری نے فوری طور پر مائیکرو فون کے ذریعے جہاز میں بیٹھے تمام مسافروں سے اپنی خوشی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے 30 سال بعد اپنی پسندیدہ ٹیچر کو دیکھا ہے اور وہ اسی جہاز میں سفر کر رہی ہیں۔

فضائی میزبان نے اپنی استاد کی تعریف کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بتایا کہ یہ میری پسندیدہ ٹیچر ہیں جن کا اثر ہمیشہ میری زندگی میں رہا ہے اور آج جس مقام پر میں ہوں وہاں تک پہنچنے میں ان کی انتھک محنت اور کوششیں ہیں۔

لوری نے اپنی ٹیچر کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں پھر وہ دوڑتی ہوئی اپنی ٹیچر کی نشست تک پہنچی اور اپنی استاد اوکونیل سے گلے ملی اور خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر جہاز میں بیٹھے دیگر مسافر اس کی اپنے موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر بناتے بھی نظر آئے۔

 

مذکورہ ویڈیو کیونا تھریشر نامی صارف نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور گڈ نیوز موومنٹ نے بھی اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام پیج پر ’’فلائٹ اٹینڈنٹ لوری کی اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنی پسندیدہ ٹیچر اوکونیل سے ملاقات ہوگئی۔

کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ‘تم نے میرا دن بنایا’، ‘تم نے میری زندگی بنائی’ اور ’مجھے یہ پسند ہے‘۔

اس ویڈیو کو جس نے بھی دیکھا بہت سراہا اور مختلف ستائشی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں