تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فہد مصطفیٰ کے ’کہانی سنو‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی آواز میں ’کہانی سنو‘ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ نے ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ کے دوران کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سنو‘ گنگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو کیفی خلیل کے گانے کو گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فہد مصطفیٰ کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں لائیکس ملے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کیفی خلیل نے شہرہ آفاق گانے ’کہانی سنو‘ کی گونج دنیا بھر میں مچی ہے اور مختلف گلوکارہ اس گانے کو اپنی آواز میں گنگنا رہے ہیں۔

کہانی سنو کو گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گنگنایا جبکہ گزشتہ ڈنوں ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

یاد رہے کہ سپر ہٹ گانے کو ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں بھی شامل کیا گیا ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، وہاج علی، زاویار نعمان ودیگر شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسرز فہد مصطفیٰ اور علی کاظمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -