اشتہار

ویڈیو: شہابِ ثاقب کی بارش کا دلکش منظر

اشتہار

حیرت انگیز

شہبابِ ثاقب کی بارش کے دلکش منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شپ مختلف ممالک میں شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ دیکھا گیا جس کی ویڈیو کو کینیڈین اسپیس ایجنسی کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔

ناسا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’یہ انوکھا فلکیاتی نظام ہے رات اور علی الصبح میں اس خوبصورت منظر کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 19 نومبر سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 24 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس کا عروج کا وقت 14 دسمبر تھا البتہ نظام فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے پاس شہاب ثاقب دیکھنے کا موقع اب بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ ناسا اور کینیڈین اسپیس ایجنسی نے پہلے ہی بتایا تھا کہ رواں برس کے شہاب ثاقب کی یہ بارش اپنے عروج پر ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شہاب ثاقب کی بارش کا دلفریب نظارہ 14 اور  15 دسمبر شیئر کیا گیا، اس خوبصورت نظارے کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں