اشتہار

خاتون کو ہراساں کرنے والے موٹرسائیکل سوار کیساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون کو ہراساں کرکے بھاگنے والا موٹر سائیکل سوار آگے جاکر گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’فٹ پاتھ پر خاتون جارہی ہوتی ہیں کہ اچانک ایک موٹر سائیکل سوار آتا ہے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔‘

’اسی اثنا میں اس کی موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراتی ہے اور وہ دور جا گرتا ہے۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’خاتون اس سے لاعلم رہتی ہیں اور موٹر سائیکل سوار کی جانب دیکھتے ہوئے چل دیتی ہیں جیسے ہی کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔

بعدازاں وہ شخص آہستہ آہستہ اٹھتا ہے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر پیچھے کی جانب چلتا بنتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اچھا ہوا یہ اسی کا مستحق تھا۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’خاتون کی لاعلمی دیکھنے لائق ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل موٹر سائیکل سواروں کی واردات کی کوشش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے خاتون کے ساتھ موجود شخص نے ناکام بنادیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں