اشتہار

دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے والے شخص کا ایک اور عالمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی سب سے لمبی زبان کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شخص نے تیز ترین وقت میں زبان سے پانچ بلاکس نکال کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی شہری نک اسٹوبرل نے 55.526 سیکنڈ میں ایک اسٹیک سے پانچ جینگا بلاکس کو ہٹانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سے قبل امریکی شہری نے 10.1 سینٹی میٹر تقریباً 3.97 انچ کی پیمائش کے ساتھ اپنی زبان کے ذریعے پینٹنگ کی مہارت دکھاکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

- Advertisement -

اسٹوبرل کا کہنا ہے کہ جب میں نے پہلی بار ریکارڈ توڑا تو میں اپنی زبان کو کسی چیز کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا اور میں نے بھارت میں ایک شخص کی اپنی زبان سے پینٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو دیکھی تھی۔

ریکارڈ بک کے مطابق اس کارنامے سے پہلے نک نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ زبان سے ناک چھونے کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی لیکن اس میں وہ ناکام رہے۔

زبان سے ناک چھونے کا ریکارڈ 281 تھا لیکن نک 35 نمبرز سے ہارے انہوں نے کل 246 مرتبہ اپنی زبان سے ناک کو چھوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں