راولپنڈی : سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا ریٹائرڈ جنرل فیض حمید نے پرتپاک استقبال کیا۔
- Advertisement -
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سمیت دیگر ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔
مہمانوں نے نئے جوڑے کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد د اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔