تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

دلہا نے غصے میں باراتی کو لات دے ماری، پھر کیا ہوا؟ وڈیو دیکھیں

شادی اس تقریب کا نام ہے جس میں خوشیوں کو انجوائے کیا جاتا ہے اور لوگ اپنی ناراضگیاں بھول کر ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔

تاہم بعض اوقات کچھ باتیں مزاج کے مطابق نہیں ہوتیں اور آپسی تناؤ زیادہ بڑھ سکتا ہے، جس کی وجہ سے خوشی کی اس تقریب کا رنگ پھیکا پڑسکتا ہے۔

کچھ ایسا ہی ایک شادی کی تقریب میں ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، مذکورہ ویڈیو کسی افریقی ملک کی ہے جس میں دلہا نے غصے میں آکر ایک مہمان کو لات دے ماری۔

یہ سارا منظر موبائل ففون کے کیمرے میں قید ہو گیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے شدید کے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹا گرام ایپ پر شیئر کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ "افریقی شادی! وہ پاگل کیوں ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 👻Somalisnaps ✪ (@somalisnaps)

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن کی جانب جارہے ہیں کہ اس دوران ایک مہمان کھڑا ہوتا ہے اور دولہا کے سر پر ایک نوٹ رکھ دیتا ہے، دوسری طرف دولہا جس کا موڈ کسی بات پر پہلے ہی خراب لگ رہا ہے وہ چڑچڑاتے ہوئے مہمان کا ہاتھ جھٹک دیتا ہے۔

اس دوران نوٹ زمین پر گرجاتا ہے تاہم جس مہمان نے نوٹ لگایا تھا وہ اسے اٹھا کر دوبارہ دولہا کے ماتھے پر چسپاں کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس بار غصے میں دولہا مہمان کو لات ماردیتا ہے جس کے نتیجے میں لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ دولہا پہلے سے ہی کسی بات پر ناراض تھا جب کہ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کا ایک ثقافتی رواج تھا۔

اس کے پوسٹ ہونے کے بعد سے اب تک ویڈیو کو 3 ملین سے زیادہ ویوز 40.7ہزار لائکس، اور واقعے کے بارے میں بے شمار تبصرے موصول ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -