جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 113 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 270 رنز کے تعاقب میں 35.5 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن 25، منبینہ علی 22 رنز بناسکیں۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور تین وکٹیں بھی حاصل کیں، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل مہمان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ کے 6 کے مجموعی اسکور پر گر چکی تھی تاہم دوسری وکٹ کے لیے 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ جس کے بعد بقیہ بیٹرز بھی کریز پر زیادہ دیر نہی ٹھہر سکیں تاہم کپتان ہیلی میتھیوز نے گرتی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے سنچری اسکور کی اور نا قابل شکست 140 رنز بنائے۔

دیگر نمایاں بلے بازوں میں شیمانی کیمبل نے 40 اور چنیلی ہنری نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر سعدیہ اقبال رہیں جنہوں نے 38 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں مگر اس کے لیے انہوں نے 48 رنز دیے جبکہ ندا ڈار اور نشرح سندھو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب کی رونمائی کی گئی۔

تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں (فوٹو: پی سی بی)

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھوز نے فلیگ اسٹاف ہاؤس کہلانے والے قائداعظم ہاؤس کے احاطہ میں ٹرافی کی رونمائی کی اور ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں