اشتہار

آپ جانتے ہیں مکیش امبانی کے ڈرائیور کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے وہ اپنے ڈرائیوز کو کتنی تنخواہ اور مراعات دیتے ہیں جان کر آپ کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک 65 سالہ مکیش امبانی دنیا کے دسویں امیر ترین شخص اور ایشیا کے سب سے امیر بزنس مین ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 85 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بزنس مین مکیش امبانی صرف دولت کے حساب سے ہی نہیں بلکہ دل کے بھی امیر ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے ڈرائیور اور گارڈز کو اتنی تنخواہ دیتے یہں جو بڑی بڑی کمپنیوں کے منیجرز بھی حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے ڈرائیورز دنیا کی بہترن اور جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں چلانے کی مہارت رکھتے ہیں اور ایک ڈرائیور کی تنخواہ آج سے 6 سال قبل بھی 2 لاکھ روپے ماہانہ تھی۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ان کے ڈرائیور کی تنخواہ کتنی ہوگی۔

تاہم امبانی کا ڈرائیور ہونا ہر گاڑی چلانے والے کے بس کی بات نہیں کیونکہ امبانی گھرانے کے ڈرائیورز کی بھرتیاں پرائیویٹ کنٹریکٹنگ فرم کے ذریعے کی جاتی ہیں اور ان ڈرائیوز کو ارب پتی خاندان کے پرتعیش طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت سے گزرنا ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امبانی کے صرف ڈرائیورز ہی بلکہ باورچیوں، گارڈز اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف سے لے کر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تعلیمی الاؤنس اور انشورنس بھی فراہم کی جاتی ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے کچھ نوکروں کے بچے تو امریکا میں تعلیم حاصل کرنے بھی جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مکیش امبانی رفاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنے ملازمین کے لیے بھی ایک اچھے باس کی شہرت رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں