اشتہار

3 سالہ باکمال ہر فن مولا بچہ، کیا کچھ کرسکتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بچے بچپن سے ہر چیز کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں لیکن یہ 3 سالہ ترک بچہ تو باکمال ہر فن مولا ہے جو وہ کام کرسکتا ہے جو بڑے نہیں کرسکتے۔

بچوں کا بچپن گھٹنوں گھٹنوں چلنے، گرتے پڑتے کھڑے ہونے سے لے کر ہر چیز کرنے کی جستجو کی ایک چلتی پھرتی حقیقی تصویر ہے اور ہر گھر میں جہاں بچے ہیں وہاں یہ کہانی روز دُہرائی جاتی ہے لیکن کچھ بچے ایسے غیر معمولی ہوتے ہیں جو بچپن میں ہی کچھ ایسا کرتے ہیں کہ دنیا ان کی گرویدہ ہونے لگتی ہے۔

ایسا ہی ایک غیر  معمولی صلاحیتوں کا حامل بچہ ترکی کا زین سوفوگلو ہے جس کی عمر ابھی صرف 3 سال ہے مگر اتنی سی عمر میں بھی وہ ایسے کارنامے انجام دینے لگا ہے جو بڑے بڑے کرنے میں ڈرتے ہیں۔

- Advertisement -

اگر ہم کہیں کہ یہ 3 سالہ زین سوفوگلو اتنی سی عمر میں کار تک چلا لیتا ہے تو شاید کچھ لوگ کہیں کہ یہ کوئی خاص کمال نہیں ایسے کئی بچے دنیا میں ہیں جو یہ کرسکتے ہیں لیکن یہ ترک بچہ اتنا ہی نہیں بلکہ اسپورٹس بائیک اور قیمتی فیراری کار چلا کر اسے محفوظ انداز میں پارک بھی کر سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر زین کے 10 لاکھ مداح ہیں کیونکہ اس عمر کا بچہ زین جیسے کام کرنے کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایک ویڈیو میں وہ فیراری گاڑی گیراج سے نکالتا ہے، اسے دائرے میں گھماتا ہیں اور دوبارہ تنگ گیراج میں پارک بحفاظت پارک کرتا ہے۔ اس مہارت کو دیکھ کر سب اس ننھے ڈرائیور کی ڈرائیونگ صلاحیتوں پر حیران ہیں۔

زین سوفو نے دو برس کی عمر سے بچوں کی موٹرسائیکل چلانا شروع کیں اور اب وہ فیراری کار کچھ دور چلا کر بالکل درست انداز میں پارک کرسکتا ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران اگرچہ وہ گاڑی کے اسکرین کے بار بھی نہیں دیکھ سکتا لیکن ڈیش بورڈ پر کیمرہ لگا کر اس کی براہِ راست ویڈیو ٹیبلٹ پر دیکھتا ہے اور اسی کو دیکھ کر وہ بہت مہارت کے ساتھ سکون سے کار چلاتا ہے۔

 

یہاں بتاتے چلیں کہ زین سوفوگلو ترک موٹرسائیکل کھلاڑی کینان سوفوگلو کا بیٹا ہے۔ زین نے آنکھ کھولتے ہی اپنے اطراف میں اسپورٹس بائیک اور کاریں دیکھیں۔ اس کے والد بھی اب تک ’سپراسپورٹس کے پانچ عالمی ٹائٹل‘ اپنے نام کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں