تازہ ترین

فضا میں‌ طیارہ لرزنے پر مسافروں کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

فضا میں موجود طیارہ طوفانی ہواؤں کے باعث اچانک ہی لرزنے لگا، مسافروں کی دل دہلا دینے والی چیخوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں ڈومیسٹک پرواز کے دوران ریکارڈ کی گئی فون فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خوفزدہ مسافروں کو دکھایا گیا ہے۔ طیارے کو طوفانی تھپیڑوں کا جھٹکا لگتے ہی مسافروں نے مضبوطی سے سیٹیں پکڑلیں اور ان کی واشگاف چیخیں بلند ہوتی ہیں۔

چین میں تبت کے علاقے لہاسا سے آنے والی پرواز مبینہ طور پر 10 ہزار میٹر کی بلندی پر تھی جس دوران اسے شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئر اسٹیورڈ نے اس صورتحال میں اسپیکر سسٹم پر مسافروں کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی جو کہ چیخ و پکار کررہے تھے۔ تاہم اس دوران ایئر اسٹیورڈ کی آواز سے گھبراہٹ عیاں ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مذکوہر طیارہ بحفاظت اپنی منزل پر اتر گیا۔ ایک مسافر نے بتایا کہ جب ہم محفوظ طریقے سے زمین پر اترے تو مسافر تالیاں بجا رہے تھے۔

یہ ویڈیو ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈوئن پر شیئر کی گئی تھی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کسی کے سر کے اوپر آکسیجن ماسک نہیں گرا تھا، لہٰذا گھبرانے کی ضروت نہیں تھی۔

جہاز میں موجود ایک او شخص نے بتایا کہ مجھے لگا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ بات کر رہی ہے تاہم اسکی آواز اتنی متزلزل تھی کہ وہ تقریباً رو رہی تھی۔

گزشتہ سال ہوائی سے آسٹریلیا جانے والی ایئر لائن کی پرواز کے دوران جہاز کو جھٹکے لگنے کے واقعے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -