اشتہار

جلد بازی کا انجام، نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

زندگی میں لیا گیا شارٹ ہو یا انسان وقت کی کمی کے باعث شارٹ کٹ لے، آخر میں مشکلات سے دوچار ضرور ہوتا ہے۔ شارٹ کٹ لینے کی وجہ سے یہ شخص بھی بڑی مشکل کا شکار ہوا۔

عجلت کی وجہ سے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے راستے میں آنے والی کیچڑ سے ہی گزرنے کا فیصلہ کیا جو اسے بہت مہنگا پڑا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اپنی چپلیں ہاتھ میں اٹھائیں اور کیچڑ و پانی میں آگے بڑھنے لگا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کا پاؤں پانی کے نیچے کسی زمین پر نہیں بلکہ اس میں چھپے گڑھے میں چلا گیا اور اپنا توازن برقرار نہ رکھنے پر وہ اس میں گرپڑا۔

چند لمحوں کےلیے زیر آب ہونے کے بعد ممکنہ طور پر تیراکی سے واقفیت رکھنے والا یہ شخص واپس سطح پر آگیا۔

مذکورہ شخص کی اس ہزیمت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں جب کہ صارفین کی جانب سے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں