تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شبھمن گل بھارتی الیکشن میں کیا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں؟

بھارتی اوپنر شبھمن گل کرکٹ کے میدان میں تو اپنا رنگ دکھا رہے ہیں لیکن اب وہ سیاست سے ملحقہ الیکشن کے میدان میں بھی اپنا رنگ جمائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنجاب کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے بھارتی کرکٹر شبھمن گل کو آئندہ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ’’اسٹیٹ آئیکون‘‘ نامزد کر دیا ہے جس کا مقصد نوجوان ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی کی جانب راغب کرنا ہے۔

اس حوالے سے چیف الیکٹورل آفیسر سبن سی نے ایک بیان میں کہا کہ گِل مختلف الیکشن مہموں کا حصہ ہوں گے، جن کا مقصد ووٹرز میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ ووٹنگ کا تناسب 70 فیصد سے تجاوز کر جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شبھمن گل کا تعلق کیونکہ پنجاب سے ہے اور وہ کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں مقبول بھی ہیں۔ ان کی اسی مقبولیت کو ووٹنگ کا تناسب بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا جب کہ اس کے ساتھ مقبول پنجابی گلوکار ترسیم جسر کو بھی ’’اسٹیٹ آئیکون‘‘ نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیف الیکٹورل آفیسر نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایک میٹنگ میں ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں گزشتہ انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب کم تھا تاکہ وہاں شبھمن اور جسر ووٹرز میں جاکر ان میں آگہی بیدار کریں اور ووٹ دینے کی اپیل کر کے ان کا جوش وجذبہ بڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوان شبھمن اور جسر کی اس مہم سے متاثر ہوں گے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ فی الوقت شبھمن گل انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ اس الیکشن مہم کا حصہ بنیں گے۔ لوک سبھا کے الیکشن اپریل، مئی میں منعقد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -