اشتہار

ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رواں سال ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

بھارت میں رواں سال نومبر دسمبر میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا جس کا شیڈول باضابطہ طور پر آئندہ ماہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائل کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سائیڈ لائن میٹنگ میں ہوگا۔

- Advertisement -

ایک بیان میں جے شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سائیڈلائن میٹنگ میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے حوالے سے آج بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی سی سی آئی ورلڈ کپ کے لیے اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی تشکیل دے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا میں 7 سے 11 جون کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں