تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دنیا کا خالص ترین شہد کہاں ملتا ہے؟

شہد قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک اہم غذا ہے تاہم اس کی اقسام ہیں دنیا کا خالص ترین شہد دنیا کے ایک دور دراز جزیرے میں پایا جاتا ہے۔

شہد قدرت کی طرف سے عطا کردہ اہم غذا ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور اس میں کئی بیماریوں سے شفا ہے۔ تاہم شہد کی بھی کئی اقسام ہیں جب کہ نقالی کے اس دور میں شہد میں بھی ملاوٹ کی جاتی ہے۔ ایسے میں اگر کسی کو خالص ترین شہد چاہیے تو اس کو دنیا کے ایک دور دراز جزیرے کا رخ کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرالکاہل میں واقعہ ایسٹر آئی لینڈ نامی جزیرہ اس کرہ ارض کا وہ خطہ ہے جہاں دنیا کا خالص ترین شہد دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک چلی کا یہ جزیرہ جنوب مشرقی بحرالکاہل کے وسط میں چلی کی حدود سے دور آتش فشانی جزیرہ پولی نیشیا میں واقع ہے اور اس کا آبائی نام راپا نوئی ہے۔

یہ جزیرہ جہاں اپنے آثار قدیمہ کے سائٹس کی وجہ سے مشہور ہے وہیں اس کی ایک اور شہرت یہاں پایا جانے والا دنیا کا خالص ترین شہد ہے۔ یہ شہد اس لیے دنیا کا خالص ترین شہد ہے کیونکہ یہ ہر قسم کے بیماری پھیلانے والے جراثیم اور انسانوں سے بھری آبادیوں میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات سے پاک ہے۔

اس جزیرے پر شہد کی مکھیاں بکثرت پائی جاتی ہیں جو صاف ستھرے ماحول میں خالص ترین شہد تیار کرتی ہیں۔ چلی کے اس جزیرے کے شہد کی مکھی پالنے والے یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک وقت آئے گا جب وہ دنیا میں ان مکھیوں کی دوبارہ نسل بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -