اشتہار

تیل پائپ لائنوں کی تعمیر میں کون سا ملک سرفہرست؟

اشتہار

حیرت انگیز

تیل توانائی کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے کئی ممالک تیل کی ترسیل کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر کر رہے ہیں اور ایران اس میں پہلے نمبر پر ہے۔

تیل دنیا میں توانائی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور کئی ممالک تیل کی ترسیل کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔ دنیا میں تیل کی ترسیل کی 9,100 کلومیٹر طویل پائپ لائنیں زیر تعمیر ہیں اور 21,900 کلومیٹر اضافی مجوزہ پائپ لائنیں ہیں۔

اس حوالے سے گلوبل انرجی مانیٹر کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک تیل کی ترسیل کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر میں مصروف ہیں تاہم بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود زیر تعمیر پائپ لائنوں کے حوالے سے ایران دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جو اس وقت بھی 1978 کلومیٹر طویل تیل کی پائپ لائنیں تعمیر کر رہا ہے جب کہ اس کے بعد بھارت، نائجر اور کینیڈا کا نمبر آتا ہے۔

- Advertisement -

اس رپورٹ کے مطابق تیل کی پائپ لائنیں تیار کرنے والی سرفہرست پانچ بنیادی کمپنیاں سرکاری ملکیتی ادارے اور نجی کمپنیاں ہیں، جن میں ایران کی وزارت پٹرولیم، چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، عراق کی وزارت تیل، بھارت کی نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ، اور فرانس کی ٹوٹل انرجی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق ٹرمپ انتظامیہ کے یکطرفہ طور پر ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد امریکا نے مئی 2018 میں ایران پر پابندیاں عائد کرنا شروع کیں۔ یہ پابندیاں ایران کے ساتھ توانائی کی تجارت میں ملوث حکومتوں اور اداروں پر سخت جرمانے عائد کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں