اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ او نے پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ او نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں مزید توسیع کردی، پاکستان پر مشروط سفری پابندیوں میں توسیع 3ماہ کیلئے کی گئی۔

توسیع ڈبلیو ایچ او کی پولیو سے متعلق ایمرجنسی کمیٹی کی سفارش پر کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سربراہ ڈبلیوایچ او کی زیرصدارت کمیٹی کااجلاس 14 نومبرکوجنیوا میں ہوا، اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے عالمی کوششوں کا جائزہ لیا گیا، پولیو سے متاثرہ ممالک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ پیش کیں

ڈبلیو ایچ او اعلامیہ کے مطابق پاکستان،افغانستان سےپولیووائرس کاپھیلاؤبدستورجاری ہے، پولیو وائرس کاعالمی پھیلاؤ صحت عامہ کیلئے بدستورخطرہ ہے، پاکستان کی انسداد پولیو سے متعلق کارکردگی قابل ستائش ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2017 پاکستان میں پولیوکیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیوپھیلانےکا سبب بن رہےہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے پولیو کے خلاف پاک افغان اعلیٰ سطح تعاون کی تعریف کی اور پاکستان افغانستان میں دوطرفہ تعاون کومزیدبہتربنانےکی سفارش کی۔

ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ دنیاپولیوکےخاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، عالمی برادری کوپولیووائرس خاتمےکیلئے مزید موثرکردارادا کرنا ہوگا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں