تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اپنی 5 نسلیں اور 600 سے زائد اولاد دیکھنے والی خوش نصیب خاتون کون ہیں؟

دنیا میں کثیر العمر افراد کی تو بڑی تعداد ہے لیکن ایسے کم ہی ہیں جنہوں نے آنکھوں کے سامنے اپنی 5 نسلوں کو پروان چڑھتے دیکھا ہو۔

دنیا حیرت اور عجائبات سے بھری پڑی ہے۔ یہاں بعض اوقات ایسے ایسے مناظر اور واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود یقین کرنا مشکل لگتا ہے لیکن حقیقت وہی ہوتی ہے جیسا کہ نظر آ رہا ہوتا ہے اور ایسی ہی ایک حقیقت زیر نظر تصویر ہے۔

یہ امریکی ریاست کینٹکی کی رہائشی وہ خوش نصیب عمر رسیدہ خاتون ہیں جو اپنی گود میں اپنی پانچویں نسل کو لیے ہوئے ہیں۔ تصویر تاریخی یوں بھی ہے کہ اس تصویر میں 6 نسلیں ایک ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ جن میں عمر رسیدہ خاتون، ان کی بیٹی، نواسی، نواسی کی بیٹی پھر نواسی کی نواسی اور نوسی کی پڑ نواسی شامل ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہ شیر خوار بچی ان کی نسل کی 621 ویں اولاد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصویر میں ٹیلر ہاکنز نامی خاتون جو بچی گود میں لے رہی ہیں اُس کی عمر 7 ماہ ہے اور نام زہاویہ وائٹیکر ہے۔ یہ بچی خاتون کی نسل سے 621 ویں اولاد ہے جبکہ جون میں ایک اور بچے کی عنقریب ولادت سے یہ تعداد 622 ہوجائیگی۔

یہ تصویر فروری کے آخر میں اس نرسنگ ہوم میں لی گئی تھی جہاں ٹیلر ہاکنز رہائش پذیر ہیں۔ پوتی شیرل بلیسنگ نے تصویر لی اور 58 سالہ پوتی گریسی اسنو ہوویل نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ جیسے ہی یہ تصویر آن لائن اپ لوڈ ہوئی، انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے اور تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

خوش نصیب ٹیلر ہاکنز رواں سال جون میں 99 برس کی ہوجائیں گی اور زندگی نے وفا کی تو وہ آئندہ سال زندگی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 سال کی ہوجائیں گی۔

ٹیلر ہاکنز کی شادی 16 سال کی عمر میں ہوئی۔ ان کی شادی اپنی عمر سے 34 سال بڑے 50 سالہ شخص سے ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی تھیں۔ پہلی بیوی کے انتقال پر مذکورہ شخص نے ٹیلر ہاکنز سے شادی کی تھی جس سے ان کے 13 بچے ہوئے جب کہ شوہر کے پہلی بیوی سے 10 بچے تھے۔

Comments

- Advertisement -