تازہ ترین

ثانیہ مرزا کی ’پوری دنیا‘ کون ہے؟

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کو اپنی پوری دنیا قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ نے اذہان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری دنیا۔‘

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر شعیب ملک اور بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

شعیب ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کی جبکہ ثانیہ بھارت کی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

حال ہی میں ثانیہ نے ومبلڈن سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ شعیب ملک کا رواں سال آخر میں اپنا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -