تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

خلا سے انڈا کس نے پھینکا اور زمین پر کس ملک میں گرا؟ حیران کن ویڈیو

آپ نے اب تک انڈے کھانے یا مخالفین پر پھینکے جانے کا ذکر ہی سنا ہوگا لیکن ایک انڈا جسے خلا سے پھینکا گیا اور اس کی ویڈیو نے حیران کردیا۔

انڈے عموماً کھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ پڑھائی لکھائی میں کمزور بچوں کو ان کے ٹیچر کاپی پر انڈا (زیرو) دے دیتے ہیں یا پھر آپ نے دنیا کی مختلف شخصیات کو انڈوں کا نشانہ بنتے دیکھا ہوگا جیسا کہ حال ہی میں برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس پر پھینکے گئے لیکن انڈا پھینکنے کا ایک تجربہ خلا سے بھی کیا گیا ہے۔

یہ انوکھا تجرنہ معروف یوٹیوبر مارک رابر نے کیا اور ان کا خلا سے پھینکا گیا انڈا امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا موجاو کے علاقے وکٹر ویلی میں گرا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسی ویڈیوز اور گیجٹس کے استعمال سے معروف یوٹیوبر مارک رابر نے ایک نیا سائنسی تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے میں مارک کی مدد اور رہنمائی کے لیے بی ایس پی (وہ مشین جو راکٹ نما گیجٹس کو زمین کے اوپر کی طرف دھکیلتی ہے) کے ماہر جو برنارڈ بھی موجود تھے۔

اس حیران کن تجربے کی ویڈیو مارک رابر نے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ یوٹیوبر کی جانب سے انڈے کو خلا میں بھیجنے سے پہلے کچھ تجربے زمین پر بھی کیے گئے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑے سے غبارے کے نیچے ایک راکٹ کو نصب کیا گیا اور اس میں انڈے کو حفاظت سے محفوظ کیا گیا جبکہ اس تمام تر تجربے کو ریکارڈ کرنے کیلیے کیمرا اور لوکیشن کا پتا چلانے کیلیے جی پی ایس ( گلوبل پوزیشننگ سسٹم) کو بھی راکٹ میں لگایا گیا۔

 

ویڈیو میں مارک اور ان کی ٹیم غبارے کو خلا میں بھیجنے کے بعد جی پی ایس کی مدد سے اس کا پیچھا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تعاقب سے پتہ چلا کہ یہ انڈا وکٹر ویلی میں گرا۔

مارک اور ان کی ٹیم کی جانب سے انڈا پھینکنے کا یہ تجربہ رواں سال کے آغاز میں کیلیفورنیا کی ایپل ویلی میں کیا گیا۔ تھا تاہم یوٹیوبر نے یہ ویڈیو بلیک فرائیڈے کے موقع پر یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے۔

Comments

- Advertisement -