تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بےوفائی کا انجام، 2600 کے عوض شوہر فروخت

نیروبی : کینین خاتون نے بےوفائی کرنے پر اپنے شوہر کو 17 امریکی ڈالر کے عوض کے فروخٹ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کو گرل فرینڈ کے ہاتھوں فروخت کرنے کا یہ منفرد اور حیرت انگیز واقعہ مشرقی افریقی ملک کینیا میں پیش آیا، جہاں خاتون نے دھوکا دینے پر اپنے ہی شوہر کو فروخت کردیا۔

کینیا کی رہائسی خاتون ایڈنامکوانا کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ وہ کسی اور عورت سے بھی رابطے میں ہے اسی لیے ایڈانا مسلسل اپنے شوہر کی جاسوسی کررہی تھی تاکہ اس کی بے وفائی پکڑ سکے اور ایک خاتون نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پہلے خاتون نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ہفتے کےلیے گھر سے نکال دیا بعدازاں شوہر کی گرل کی جانب متوجہ ہوکر اسے شوہر 20 ڈالر (پاکستانی 3100) میں خریدنے کی پیشکش کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرل فرینڈ نے حیرت انگیز طور پر شوہر کی خریداری کےلیے ایڈنامکوانا سے بھاوٓ تاوٓ شروع کردیا اور باالآخر 17 امریکی ڈالر میں گرل فرینڈ نے شوہر خرید لیا۔

ایڈنامکوانا نے ان ڈالر (1700 روپے کینین شلنگ) سے اپنے بچوں کے نئے کپڑے خریدے اور شوہر کے بغیر ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔

خاتون نے ایک خبر رساں ویب سائٹ کے سوال کہ وہ دوبارہ اپنے شوہر کو خریدنا چاہیں گی، جس پر خاتون نے جواب دیا کہ وہ اپنا نیا سال خراب نہیں کرنا چاہتی۔

Comments

- Advertisement -