تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

خیبرپختونخوا میں جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی تواضع کن کھانوں سے کی جائیگی؟

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں آج صوبہ خیبرپختونخوا میں گرفتاریاں دی جائیں گی قیدیوں کی کن کھانوں سے تواضع کیا جائیگی وزیر جیل نے بتا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر جیل بھرو تحریک گزشتہ روز شروع ہوگئی اور آج اس تحریک کے سلسلے میں صوبہ خیبرپختونخوا میں گرفتاریاں دی جائیں گی۔

جیل بھرو تحریک کے لیے جہاں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی تیاریاں مکمل ہیں وہیں نگراں حکومت اور انتظامیہ نے بھی اپنے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

اس حوالے سے خیبرپختونخوا نگراں حکومت کے وزیر جیل خانہ جات کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کی جیل میں کن کھانوں سے تواضع کی جائیگی۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی جیل میں چائے اور روٹی کے ساتھ مرغ پلاؤ سے تواضع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری دینے والا ایک شخص ہو یا ایک ہزار ہوں۔ عدالت کا حکم آئے تو ہمارا بندوبست مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک، شاہ محمود سمیت کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے پہلے روز لاہور میں شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم رہنماؤں نے گرفتاری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -