تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

روسی اور بیلاروسی ٹینس کھلاڑیوں پر پابندی ختم

ومبلڈن نے روسی اور بیلاروسی ٹینس کھلاڑیوں پر سے پابندی اٹھا لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ومبلڈن نے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے "غیر جانبدار” ایتھلیٹس کے طور پر اس سال گراس کورٹ گرینڈ سلیم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

دونوں ممالک کے کھلاڑی کچھ شرائط پر عمل کرنے کی صورت میں جولائی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں گے۔ ان میں حملے کی حمایت کا اظہار کرنے سے گریز کرنا اور اپنے اپنے ممالک سے حکومتی فنڈز وصول نہ کرنا شامل ہیں۔

آل انگلینڈ لان ٹینس کلب (AELTC) نے ایک بیان میں کہا کہ کھلاڑی حریف ریاست سے چلنے والی یا ریاست کے زیر کنٹرول کمپنیوں سے بھی اسپانسر شپ حاصل نہیں کر سکتے جب کہ دیگر برطانوی ٹورنامنٹس کے لیے بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

کلب کے چیئرمین ایان ہیوٹ نے کہا کہ ہم روس کے غیرقانونی حملے کی مکمل مذمت کرتے رہتے ہیں اور یوکرین کے عوام کے ساتھ ہماری مکمل حمایت برقرار ہے۔

گزشتہ سال ومبلڈن نے یوکرین پر حملے کے بعد روس اور ماسکو کے اتحادی بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی کے تحت یہ واحد قابل عمل آپشن ہے۔

Comments

- Advertisement -