اشتہار

مسلسل 50 سال تک چلنے والی جدید بیٹری تیار

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کی اسٹارٹ اپ نے ایسی جدید بیٹری تیار کی ہے جو چارج یا مرمت کیے بغیر 50 سال تک کام کرسکتی ہے، مذکورہ بیٹری کی نمائش گزشتہ روز بیجنگ میں کی گئی۔

بیجنگ کی مقامی کمپنی بیٹا وولٹ کے مطابق اس کی نیوکلیئر بیٹری جوہری توانائی کی مختصر کاری کا پہلا نمونہ ہے، سکّے سے چھوٹے ( 15 بائی 15۔ 5ایم ایم ) حجم کے اس ماڈل میں 63 نیوکلیئر آئسوٹوپس رکھے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جسے بغیر چارج کیے پچاس سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے، بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

بیٹری

میڈیا کے مطابق مستقبل میں اس بیٹری کو موبائل فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا، کمپنی کے مطابق یہ بیٹری منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے جب کہ ایٹمی بیٹری بالکل محفوظ ہے۔

اس کے علاوہ بیٹا وولٹ کمپنی کے مطابق بیٹری سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی جب کہ اس میں سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 ایٹمی آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری خبر میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کی یہ بیٹریاں ایرو اسپیس، مصنوعی ذہانت کے آلات، طبی آلات، مائیکرو پروسیسر، جدید سینسر، چھوٹے ڈرون اور مائیکرو روبوٹ میں دیرپا توانائی کی فراہمی کی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ توانائی کی یہ نئی اختراع چین کو مصنوعی ذہانت کے ٹیکنالوجی انقلاب کے نئے دور میں سبقت حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں