اشتہار

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک اور  ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک اور  ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی جس کا اہتمام ڈبلیو ایم او کے ٹرسٹی فیضان بکالی نےکیا۔

اس تقریب میں ادارے کے وژن اور منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی،  اے آروائی نیٹ ورک اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے مشن کو وسعت دینے پر زور دیا۔

- Advertisement -

صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ  ڈبلیو ایم اوکا انسانی خدمت کا مشن دنیا کے کئی ممالک تک پھیلا ہوا ہے، ہمیں تعلیم اور صحت کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سمیر موسہانی، فیضان بکالی، شعیب کوٹھہ والا، شیراز سلیمان اور انیس بکالی نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے فلاحی منصوبوں کی تفصیل بیان کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں