تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’میرے لیے میری بیٹیاں ہی کافی ہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کے ہدایت کار سید فیصل بخاری ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے۔

ڈرامے میں حرا خان (سارہ)، بابر علی (سارہ کے والد)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد، سعد قریشی (ذہین) کا کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’سارہ کے والد کو پولیس اہلکار فون کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہی تھیں ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بھی نہیں ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

سارہ پھر والد کو بتاتی ہیں کہ ’بابا ذہین نے انہیں کال کرکے یہاں پر بلایا ہے اور مجھے پھنسایا ہے، وہ بیٹی سے خیریت دریافت کرکے ذہین سے بات کروانے کا کہتے ہیں۔‘

بابر علی ذہین سے کہتے ہیں کہ ’تمہارے ہوتے ہوئے سارہ گاڑی کیوں چلا رہی تھی۔‘

ذہین انہیں بتاتے ہیں کہ ’سر انہوں نے مجھے زبردستی گاڑی سے اتروا دیا اور کہا چھٹی کرو میرے بار بار روکنے پر بھی یہ نہیں رکیں اسی لیے مجھے ٹریفک پولیس کو بلوانا پڑا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’تم گاڑی کا جرمانہ ادا کرو اور سارہ کو گھر چھوڑ کر میرے آفس میں آجاؤ‘

بابر علی سے ان کے دوست کہتے ہیں کہ ’میں نے جو مشورہ دیا ہے اس کے بارے میں سوچنا ضرور اس پر وہ کہتے ہیں کہ نہیں میں اس بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتا میرے لیے میری بیٹیاں ہی کافی ہیں۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ’وہ پاگل سی‘ ہر پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -