ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

طلاق یافتہ خاتون نے فوٹوگرافر سے انوکھا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں ہونے والی شادیوں میں فوٹوگرافر کی خدمات لازمی حاصل کی جاتی ہیں تاکہ خوشی کے لمحات کو تصاویر کی شکل میں محفوظ کیا جا سکے۔

افریقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنی شادی کے 4 سال بعد اُس فوٹوگرافر سے رابطہ کیا جس نے شادی میں تصاویر بنائی تھیں۔

خاتون نے اس سے انوکھا مطالبہ کیا کہ میری اب طلاق ہو چکی ہے لہٰذا فوٹوگرافری کیلیے دی گئی رقم مجھے واپس کی جائے۔

پہلے تو فوٹوگرافر کو محسوس ہوا کہ خاتون مذاق کر رہی ہیں لیکن بار بار مطالبہ کرنے پر وہ سمجھ گیا کہ معاملہ سنگین ہے۔

اس نے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے اسکرین شارٹس ٹوئٹر پر پوسٹ کر دیے جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ تم مجھے جانتے ہو گے۔ تم نے 2019 میں میری شادی پر فوٹوگرافری کی تھی۔‘

خاتون کہتی ہیں کہ ’تم نے زبردست تصاویر بنائی تھیں لیکن اب وہ میرے کسی کام کی نہیں۔ میری طلاق ہو چکی ہے لہٰذا تم مجھے رقم واپس کر دو۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں