اشتہار

خواتین گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کیسے شروع کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کے علاوہ پاکستان میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں اور بےشمار پڑھی لکھی خواتین اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت بھی کررہی ہیں۔

خواتین اگر اسی طرح اپنے خاندان کی معاشی خود کفالت کیلیے بڑھتی رہیں تو ان کی یہ جدوجہد معاشرے میں ایک بڑی تبدیلی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

دور جدید میں خواتین کو بہتر انداز میں تعلیم و تربیت کی اشد ضرورت ہے جسے مکمل کرکے وہ معاشرے میں باعزت روزگار گھر بیٹھے حاصل کرسکیں، ان کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹرینر نمرہ ناصر خواتین کو آن لائن کاروبار کرنے کی تربیت بغیر کسی معاوضے کے فراہم کرتی ہیں۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں نمرہ ناصر نے اپنی اس جدوجہد اور اس سے ملنے والی کامیابی سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں خواتین کو کمپیوٹر اسکلز، بزنس ڈیولپمنٹ مارکیٹنگ یا آرٹیفشل انٹیلہی جینس کے حوالے سے بنیادی معلومات کی فراہمی اور ان کی رہنمائی کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ لنکڈ ان اور انسٹا گرام پر میں نمرہ ناصر کے نام سے ہی ہوں، اس کے علاوہ زیادہ تر خواتین سب سے زیادہ دلچسپی سافٹ اسکلز، کمیونکیشنز اسکلز، بزنس انگلش اے آئی میں لیتی ہیں۔

آج کل دنیا بھر میں آن لائن کلاسز کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے لوگوں کو بے شمار شعبہ جات میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، جس سے ان کی آن لائن آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں