ایبٹ آباد : مسلم لیگ نواز کے عہدیداران اور ورکرز نے مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مسلم لیگ نواز کی قیادت میں شدید اختلاقات سامنے آگئے۔
مسلم لیگ نواز کے عہدیداران اور ورکرز نے مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
لیگی ضلعی عہدیداران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی ورکرز سے مریم نواز کے دورہ کے حوالے سے رابطہ تک نہیں کیا گیا، لیگی صوبائی قیادت نے پارٹی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔
عہدیدران نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو مریم نواز کی آمد پر شدید احتجاج کریں گے۔
خیال رہے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 9 فروری کو ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔