منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

شعیب ملک کی بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں  پاکستان کی اننگز سے قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں شعب ملک نے اننگز بریک میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم یہ345 رنز کا بڑا ہدف بھی حاصل کرلے گی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پچھلے میچوں کے مقابلے میں یہ پچ بہت بہتر ہے، نواز اور شاداب کی بولنگ جس طرح کامیاب نہیں رہی اسی طرح سری لنکا کو بھی بولنگ میں مشکل ہوگی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر اس پچ پر پاکستان کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کوئی دو بھی سنچری اسکور کرلیتے ہیں تو یہ ہدف کوئی مشکل ہدف نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا ایک دلچسپ میچ گزشتہ روز بھارت کے تاریخی شہر حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ سری لنکا کے دیے گئے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37 رنز پر کپتان بابر اعظم سمیت دو وکٹیں گر چکی تھیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی تھیں۔

ایسے میں ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق اور مرد بحران محمد رضوان نے تیسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 176 قیمتی رنز جوڑے۔ عبداللہ شفیق نے 113 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور اپنا ڈیبیو یادگار بنایا۔

اس کے بعد محمد رضوان نے سخت تکلیف دہ صورتحال کے باوجود سعود شکیل اور افتخار احمد کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی 50 سالہ تاریخ کو بدل دیا اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں