اشتہار

ورلڈکپ کے دوران روی شاستری کی نگاہیں کس کھلاڑی پر ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ انڈین بیٹنگ لائن اپ میں موجود ایک مڈل آرڈر بیٹر ورلڈکپ میں ٹیم کے لیے ایکس فیکٹر ثابت ہوسکتا ہے۔

موجودہ ورلڈکپ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی ذمہ داریاں نبھانے والے شاستری سمجھتے ہیں کہ سوریا کمار یادیو بھارت کے لیے عالمی کپ میں ایکس فیکٹر ہوں گے جو میزبان سائیڈ کو میچز جتوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹ کپتان نے کہا کہ میں اس ورلڈکپ کے دوران سوریا کما یادیو پر گہری نظریں رکھوں گا۔ اگر آپ کا ٹاپ آرڈر رنز بنا رہا ہے تو آپ کے پاس چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والا پلیئر بھی ہونا چاہیے، اب چاہے وہ شریاس آئر ہوں یا سوریا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ سوریا کمار بھارت کے لیے نہایت اہم ثابت ہوں گے جو اپنی بیٹنگ سے میچز جتوائیں گے۔ وہ نیچے کے نمبروں پر ہاردک پانڈیا کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روی شاستری نے کہا کہ سوریا اور پانڈیا مل کر آخر کے چھ، سات اوورز میں مخالف ٹیموں کے لیے کافی مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا جو کہ 8 اکتوبر کو چنائے میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں