اشتہار

ورلڈٹی ٹوئنٹٰی: آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کلکتہ منتقل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی:عالمی کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹٰی میں دھرم شالہ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا کلکتہ منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے میچ کا مستقبل اس وقت خطرے میں پڑگیاتھاجب ہماچل پردیشن کے وزیراعلیٰ نے پاکستان کی ٹیم کوسیکیورٹی دینے سے انکارکردیا تھا۔

واضح رہے کہ شیوسینا نے پاک بھارت کا میچ ہونے کی صورت پچ کھود دینے کی دھمکی دی تھی، جبکہ عام آدمی پارٹی نے کہا تھا کہ ملک کے کسی حصے میں بھی میچ نہیں ہونے دیں گے۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹ بورڈ اس سے قبل مصر تھی کہ میچ پہلے سے طے شدہ مقام یعنی دھرم شالا میں ہی ہوگا تاہم آئی سی سی کی جانب سے مقام کی تبدیلی کے سبب اب میچ کلکتہ میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں