اشتہار

انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی کیا مشورہ ملا؟ یامی گوتم نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح یامی گوتم کو بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی مشورے ملے جن کے بارے میں انہوں نے اب خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یامی گوتم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انڈسٹری میں مجھے سب سے پہلے ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ ملا جس پر عمل نہ کر کے میں آج بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکاراؤں کو بالی وڈ میں بہت سے مشورے دیے جاتے ہیں، مجھے بھی سرجری کروانے کا مشورہ ملا، لوگوں کو ایسی خوبصورتی کا جنون ہے جس سے میں کافی پریشان ہوتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yami Gautam Dhar (@yamigautam)

- Advertisement -

’مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگ دوسروں کے چہرے کو لے کر اتنا کیوں سوچتے ہیں؟ کچھ نادان لڑکیاں ان مشوروں کو بہت سنجیدہ لے لیتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ کسی کی ذاتی پسند کا معاملہ ہے، اس پر کوئی دوسرا تبصرہ کرنے کا حق نہیں رکھتا۔‘

یامی گوتم کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ میں سنی کوشل اور شرد کیلکر کے ساتھ اسکرین پر دیکھا گیا۔ فلم نیٹ فلکس پر رواں سال 24 مارچ کو ریلیز کی گئی جس میں اداکارہ کو ایک فضائی میزبان کے طور پر دکھایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں