اشتہار

’بیوی کو ’آئی لو یو‘ کہتے رہنا چاہیے مگر بیوی اپنی ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کی مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کے ساتھ مختلف مواقع کی ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاسر حسین نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیوی کو آئی لو یو کہتے رہنا چاہیے مگربیوی اپنی ہو۔‘

- Advertisement -

انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ ’آپ نے آخری بار کب کہا تھا؟‘

یاسر حسین نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ ان کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

یاسر اور اقرا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں