تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پولیس نے یاسمین راشد کو اسپتال سے گرفتار کر لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے سروسز اسپتال سے گرفتار کر لیا۔

یاسیمن راشد کو طبیعت خراب ہونے کے باعث کچھ دیر قبل جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔ وہ لاہور پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب ہیں جو تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

سابق صوبائی وزیر نظر بندی احکامات معطل ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوئی تھیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کیلیے سروسز اسپتال پہنچی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث پی ٹی آئی رہنما کو اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -