تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ملک بھر میں آج یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد / کراچی / لاہور : کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں یوم عاشور دس محرم الحرام آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ میں واقعہ کربلا سے پہلے یا بعد کوئی ایسا دل سوز واقعہ نہیں گزرا جسے برسوں یاد رکھا گیا ہو واقعات رونما ہوتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد تاریخ کے اوراق میں گم ہو جاتے ہیں، یہ امتیاز صرف واقعہ کربلا کو حاصل ہےکہ دنیا بھر میں نواسہ رسول امام حسین علیہ اسلام کی اس عظیم قربانی کی یاد منائی جاتی ہے۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی پیش کرکے اسلام کو ہمیشہ کے لیے سربلند کردیا۔

حق و باطل کے اس معرکے کی یاد میں آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں علم،شبیہہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سےبرآمد ہوا اور روایتی راستوں پررواں دواں ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیےقانون نافذ کرنیوالے اداروں کےاہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔

قانون نافذکرنیوالے اداروں کی معاونت کیلئےمختلف اسکاؤٹس دستےبھی موجود ہے جبکہ زائرین کوجلوس میں شرکت کیلئےواک تھروگیٹس سےگزاراجارہا ہے۔

جلوس کی گزرگاہوں،مجالس کےمقامات اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ بلندعمارتوں پرشارپ شوٹرزتعینات ہے اور سراغ رساں کتوں کی مددسےجلوس کےراستوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ایم جناح روڑ،صدر،ایمپریس مارکیٹ،ریگل،لائٹ ہاؤس کی مارکیٹیں،دکانیں سیل ہے اور جلوس کےراستوں میں آنےوالی گلیوں کوکنٹینرلگا کربندکردیاگیا ہے۔

ایم اے جناح روڈٹریفک کےلیےمکمل طورپربندکر دیا گیا ہے اور ٹریفک کومتبادل راستوں کی جانب موڑاجارہاہے.

یوم عاشور کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔

ساہیوال میں غلہ منڈی سے یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ قصر زینب سے برآمد ہوا جبکہ جامشورو میں مرکزی جلوس انجمن محمدی کے زیر اہتمام جعفریہ امام بارگاہ سے بر آمد ہوا،

سبی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حیدری چوک سے برآمد ہوگا ، اس موقع پر جلوس کی گزر گاہیں سیل کردی گئی ہے اور سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں بھی یوم عاشور کےمرکزی جلوس کی سیکورٹی پر6ہزارسےزائدپولیس اہلکارتعینات ہیں، جلوس کےراستوں کوخاردارتاریں اورکنٹینرزلگاکرسیل کردیا گیا ہے۔

جلوس کےراستوں پر400سےزائدکیمرےنصب کئے گیے ہیں ، جن سے کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ اہم عمارتوں پر پولیس اہلکار اور ماہرنشانہ باز تعینات ہے اور فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

کوئٹہ میں یوم عاشورپرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور موبائل فون سروس بند ہے جبکہ جلوسوں کےروٹس پرتمام دکانیں اورمارکیٹوں کوسیل کردیاگیا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج کی 3بٹالین اسٹینڈبائی ہیں ، خفیہ کیمروں اورہیلی کاپٹرکےذریعے بھی نگرانی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -