اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان طالب علم قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر سفاری پاک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان طالب علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔ نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 21 سالہ بلال کے نام سے ہوئی پیٹرولیم میں انجینئرنگ کر رہا تھا۔ مقتول اپنے کورس کے 3 سال مکمل کر چکا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں سال ہونے والے جرائم اور قتل کی رپورٹ جاری

پولیس نے بتایا کہ مقتول چائے کے ہوٹل پر بیٹھا تھا اور ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، ڈاکوؤں نے موبائل چھینا تو بلال نے کرسی مارنے کی کوشش کی تھی۔

قتول کو ایک گولی سینے جبکہ دوسری پاؤں پر لگی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 2 خول برآمد کرلیے۔

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 100 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران قتل ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں