اشتہار

زلمی کی نیا پار لگانے والے ٹام کوہلر نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ کس کو دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کے بلے باز ٹام کوہلر نے دھواں دھار 92 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی کارکردگی کا کریڈٹ کامران اکمل کو دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ شب پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا دیا۔ اس میچ میں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری اسکور کی تاہم انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹر ٹام کوہلر کیڈمور نے تو دھواں دھار بیٹنگ کرکے میلہ ہی لوٹ لیا اور 50 گیندوں پر 94 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ کے بعد ٹام کوہلر نے اپنی اس شاندار کارکردگی کا کریڈٹ زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کامران اکمل کو دے دیا اور کہا کہ کامران اکمل نے مجھے کافی مشقیں کروائیں۔ یہاں کا کوچنگ اسٹائل انگلینڈ سے مختلف ہے تاہم کامران اکمل کے ساتھ کام کرکے مزا آیا ہے۔

- Advertisement -

زلمی بیٹر کہا کہ پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے۔ یہاں کی پچز بیٹنگ کے لیے بہت سازگار ہوتی ہیں۔ ہم یہی کوشش کرتے ہیں کہ ایکسٹرا نہ دیں تاہم ایونٹ کے آغاز میں پریشر کے باعث مس فیلڈنگ ہوجاتی ہے۔ امید ہے کہ آئندہ میچز میں فیلڈنگ بہترین ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے شکست کی وجہ بتا دی

ٹام کوہلر نے محمد عامر کو دنیا کا بہترین بالر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھی کوشش کی تاہم آج عامر کا اچھا دن نہیں تھا۔ عامر نے کاؤنٹی میں بھی اپنی بالنگ سے مجھے بہت پریشان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں