تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

زرین خان نے فلمی دنیا کا حصہ بننے کی وجہ بتا دی

ممبئی: سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویر‘ سے ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان فلم ’ویر‘ کے بعد اپنی خوبصورتی اور اداکاری صلاحیت کی بدولت بالی وڈ میں نام بنانے میں کامیاب رہیں۔

حالیہ انٹرویو میں زرین خان نے دیگر اداکاراؤں سے اپنے موازنے، فلم انڈسٹری میں جدوجہد اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں گفتگو کی۔

بالی وڈ اداکارہ نے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کا حصہ بننے کی وجہ سے ہونے والی تنقید اور کاسٹنگ کاؤچ کی پیشکشوں پر ردعمل پر بھی لب کشائی کی۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلمی دنیا میں کیوں آئیں تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا کہ یہاں آنا صرف تقدیر تھی لیکن یہ خدا کا فیصلہ تھا۔

زرین خان نے کہا کہ بچپن میں جب اداکاراؤں کو دیکھتی تھی تو سوچتی تھی کہ وہ کتنی ماہر ہیں، اُس وقت مجھے فیشن اور میک اپ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ موازنہ کیے جانا آپ کے کیریئر کیلیے ٹھیک نہیں ہے، کافی سالوں بعد اب لوگ مجھے نام سے جانتے ہیں۔

چند روز قبل اداکارہ نے فلم ’ہاؤس فل 2‘ کی ریلیز کے 12 سال مکمل ہونے پر اپنے تجربے اور خیالات کا اظہار کیا تھا۔ وہ فلم ویر (2010) میں شہزادی کے طور پر کام کرنے کے بعد پہلی بار کامیڈی سے بھرپور فلم ’ہاؤس فل 2‘ کا حصہ بنی تھیں۔

فلم میں اداکارہ نے ’جے ایل او‘ کا کردار ادا کر کے داد سمیٹی تھی۔ اگر فلم کے بزنس کی بات کریں تو اس نے دنیا بھر سے 179.15 کروڑ روپے کمائے تھے اور باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ فلم کو 2012 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

’ہاؤس فل 2‘ میں اکشے کمار، جان ابراہم، شریاس تلپڑے، آسین، رتیش دیش مکھ، رشی کپور، رندھیر کپور، متھن چکرورتی، جانی لیور، جیکلین فرنانڈیز شازہن پدمسی سمیت دیگر نے بھی کام کیا تھا۔

فلم کی 12ویں سالگرہ پر زرین خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے، میں اس کے بارے میں سوچتی ہوں کہ یہ کیریئر کی پہلی فلم کے فوراً بعد ایک شاندار اسٹار کاسٹ کے ساتھ اتنی کامیاب فرنچائز میں شامل ہونے کا ایک شاندار موقع تھا۔

زرین خان نے کہا تھا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگ فلم کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد اسے بھول جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -