تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک ہے، زرتاج گل

گوجرانوالہ: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زرتاج گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے مریم نواز پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے امیدوار مہر شرافت ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کو ہرا چکے ہیں۔

انہون نے کہا کہ فارم 47 والے باپ بیٹی تندور پر روٹیاں پکا رہے تھے، آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر چھاپنے سے غربت دور نہیں ہوگی۔

زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے، جو شہر کبھی دیکھے نہیں وہاں بھی ایف آئی آرز میں نامزد ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محب وطن لوگوں کو دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا، پورے پنجاب میں میرے کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کو دہشتگرد بنا کر عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے، عدالتوں میں ضمانتوں کیلیے آتے ہیں تو ججز کے خلاف ریفرنس آ جاتا ہے۔

اس سے قبل نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی ہے آج صرف خانہ پوری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ زبردستی جیت کر آئے ہیں ان کی شکلیں دیکھا کریں احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے، عوام کا مینڈیٹ اس پی ڈی ایم نما حکومت کو حاصل نہیں 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے۔

Comments

- Advertisement -