اشتہار

افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کا کردارقابلِ تعریف ہے،امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، پاکستان افغان طالبان مذاکرات میں اہم فریق ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفینگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک سی ٹونر نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کا کرداراہم اورقابل تعریف ہے، مذاکرات سے شدت پسندی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انکا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان مذاکرات افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی جانب پہلا قدم ہیں۔

- Advertisement -

ترجما ن کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے افغان شدت پسند ہتھیار ڈال کرافغانستان کے آئین کو تسلیم کریں، امن کے لئے افغان طالبان کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ختم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شامل امریکی اہلکار نے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں