تازہ ترین

آرمی چیف کی آسٹریلوی وزیرِخارجہ سے ملاقات

راولپنڈی: آسٹریلوی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے آج جمعرات کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اورآسٹریلیا کے دو طرفہ اہم معاملات پرگفتگوکی جس میں علاقائی اور عالمی امور اور دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

گفتگو کے دوران جولی بشپ نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے دفاعی اداروں کی جانب سے ادا کئے جانے والے کردار کو قابلِ قدر اورانتہائی اہمیت کا حامل قراردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ملک کے طول و عرض میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں فوج کی جانب سے حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں