اشتہار

بیشتر شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند، صحافی سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی لائسنس کی معطلی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند ہونا شروع ہو گئیں۔

گزشتہ روز پیمرا نے ایک اجلاس میں بیشتر اراکین کی جانب سے مخالفت کے باوجود یکطرفہ فیصلہ دیتے ہو ئے اے آر وائی نیوز کے لائسنس کو پندرہ روز کے لئے معطل کردیا تھا۔ پیمرا کے مزکورہ فیصلے کے خلاف ملک بھر کی صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج جبکہ ان کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی ملک میں آزادیِ صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے۔

اِدھر پی ایف یوجے اور آر یو جے کی جانب سے پیمرا کے فیصلے کے خلاف پیمرا کے دفتر پر مظاہرے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے پیمرا کے یکطرفہ فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اور ان کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔ پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن نے پیمرا اور وزارت اطلاعات سےاےآروائی نیوز کی معطلی کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں