اشتہار

توہین آمیزخاکوں کی اشاعت نفرت اورغصے کو ہوا دے گی، قطر

اشتہار

حیرت انگیز

دوہا: قطر نے خبردار کیا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت نفرت اورغصے کو ہوا دے گی۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فرانسیسی جریدے ’چارلی ہیبڈو‘اوردیگر یورپی میڈیا کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی۔

قطرکی نیوز ایجنسی کی جانب سے شائع کردہ بیان میں کہاگیا کہ’’آزادیٔ اظہارِ رائے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دوسروں کی توہین کی جائے، ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے اوران کےمذہبی مقدسات کی اہانت کی جائے۔

- Advertisement -

بیان میں اس عمل کو لایعنی قرار دیتے خبردار کیا گیا کہ اس سے سوائے نفرت اور غصے میں اضافے کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس عمل کو باہمی امن ، برداشت، انصاف، اور باہمی احترام کے عظیم انسانی اصولوںسے انحراف قراردیا ہے۔

سات جنوری کو چارلی ہیبڈو نامی میگزین پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حملے کے بعد بدھ کے روز شائع ہونے والے پہلے شمارے کے سرورق پر پیغمبرِ اسلام صلی علیہ وآلہ وسلم کے خاکے شائع کیے گئے تھے اور اس عمل کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذمت کی ہے۔

حملے کے بعد میگزین کی اشاعت ساٹھ ہزار سے بڑھ کر 30 لاکھ ہوگئی ہے اور اشاعت کے تھوڑی دیر بعد ہی میگزین کی تمام تر کاپیاں فروخت ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں