تازہ ترین

پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت،فیصلہ کل سنایا جائے گا

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف غداری مقدمے کی سماعت جاری ہے، مقدمے کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آرٹیکل چھ کے تحت مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا،  جوابی دلائل دیتے ہوئے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی سقم نہیں، اگر کہیں کوئی کمی ہے تو عام قانون کا اطلاق ہوگا۔

گزشتہ روز پرویزمشرف کے وکیل انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ خصوصی عدالت کا قیام ایک خصوصی قانون کے تحت عمل میں لایا گیا، جس پر فوجداری قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، اس لئے عدالت پرویز مشرف کو عدالت طلب کرنے کے لئے انکے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتی، ان کی یہ دلیل بھی تھی کہ خصوصی عدالتوں کے انیس سو چھیتر کے قانون میں گرفتاری سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -